اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: جیکب بیتھل کی جگہ ٹام بینٹن انگلش سکواڈ میں شامل

13 Feb 2025
13 Feb 2025

(لاہور نیوز) انگلش کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے انجرڈ آل راؤنڈر جیکب بیتھل کے متبادل کا اعلان کر دیا۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر جیکب بیتھل انجری کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں، جیکب بیتھل بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے، وہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے انگلش ٹیم کا حصہ تھے۔

اب انگلینڈ نے جیکب بیتھل کی جگہ چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں ٹام بینٹن کو شامل کیا ہے، دائیں ہاتھ کے بیٹر ٹام بینٹن نے آخری مرتبہ 2020 میں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔واضح رہے کہ جیکب بیتھل چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ ہونے والے گیارہویں کھلاڑی ہیں، اس سے قبل پاکستان کے صائم ایوب، بھارت کے جسپریت بمراہ، افغانستان کے اے ایم غظنفر بھی ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے اینرخ نوکیا اور جیرالڈ کوئٹزی، آسٹر یلیا کے پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، مچل سٹارک، مچل مارش اور سٹوئنس بھی ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے