اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مجھے کنگ شنگ کہنا بندکریں: بابر اعظم کی اپیل

13 Feb 2025
13 Feb 2025

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے اپیل کی ہے کہ انہیں کنگ شنگ کہنا بند کریں۔

سہ ملکی سریز میں جنوبی افریقا کے خلاف قومی ٹیم کی کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ جب بھی بیٹنگ کے لیے جاتا ہوں تو یہی سوچ کر جاتا ہوں کہ اچھا سکور کرنا ہے، بدقسمتی سے فنش نہیں کر پارہا، رضوان اور سلمان نے اچھا کھیلا، ایسی کارکردگی سے ٹیم میں اعتماد آتا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے کنگ شنگ کہنا بند کریں، میں ابھی کوئی کنگ نہیں، جب چھوڑیں گے تب دیکھیں گے، میرے لیے اوپننگ ایک نیا رول ہے، ٹیم کی ڈیمانڈ پر یہ ذمہ داری لی ہے، جب اننگز بنتی ہے تو گیم چلانے کا اور پچ کا اندازہ ہوجاتا ہے، کوشش کرتا ہوں اچھا کھیلوں مگر سیٹ ہونے کے بعد لمبی اننگز نہیں کھیل پا رہا۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میں خود سے بات کرتا ہوں کہ کیسے اس صورتحال سے نکلنا ہے، میں نے جو پہلے کیا ہے وہ ماضی ہے، میں پچھلی پرفارمنس میں رہا تو آگے نہیں پرفارم کر پاؤں گا، جو پہلے کیا وہ دن گزر گیا، اگلے دن نیا پلان اور نیا مائند سیٹ ہوتا ہے، جب بڑا ٹوٹل عبور کر کے کامیاب ہوتے ہیں تو اس سے اعتماد ملتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے