اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ساہیوال ریجن کے 49 شہداء پولیس کی فیملیز کو پلاٹس فراہم

12 Feb 2025
12 Feb 2025

لاہور:(دنیا نیوز) شہداء پولیس کے اہل خانہ کو گھروں کی فراہمی کا مشن، ساہیوال ریجن کے 49 شہداء پولیس کی فیملیز کو پلاٹس کی فراہمی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید اور ساہیوال ریجن کے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر بھی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

ساہیوال ریجن کے شہداء کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی، آئی جی پنجاب نے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، آئی جی پنجاب نے پولیس شہدا کے لئے پلاٹس فراہم کرنے پر سماجی شخصیت طارق فرشتہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ضلع اوکاڑہ کے 24، پاکپتن 20، ضلع ساہیوال کے 5 شہداء کی فیملیز کو پلاٹس کے ملکیتی کاغذات دیئے گئے۔

آر پی او ساہیوال محبوب رشید نے بتایا کہ ساہیوال ریجن کے 2017ء سے قبل کے تمام 76 شہداء کی فیملیز کو پلاٹس فراہم کئے جا چکے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے کہا کہ پنجاب پولیس کے مختلف اضلاع کے 2017ء سے قبل کے 701 شہداء کے اہل خانہ کو پلاٹس فراہمی یقینی بنا چکے، پنجاب پولیس نے اپنے وسائل سے پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کیلئے 04 کروڑ 90 لاکھ روپے بھی فراہم کئے ہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور  نے شہدا پولیس کے اہل خانہ کے لیے پلاٹس کا انتظام کرنے پر آر پی او ساہیوال اور تینوں اضلاع کے ڈی پی اوز کی کارکردگی کو سراہا۔

آر پی او ساہیوال محبوب رشید، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین، ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان خان، ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت اور ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چدھڑ سمیت دیگر افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے