اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

منشا پاشا نے پہلی شادی کے دورانیے کو زندگی کا مشکل ترین وقت قرار دیدیا

12 Feb 2025
12 Feb 2025

(ویب ڈیسک) ٹی وی و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے اپنی پہلی شادی کے دورانیے کو زندگی کا مشکل ترین وقت قرار دے دیا۔

اداکارہ، ماڈل و میزبان منشا پاشا نے حال ہی میں ساتھی اداکار علی عباس کے ہمراہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران ان دونوں فنکاروں نے مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا اور دلچسپ سولات کے جواب بھی دیے۔

علی عباس اور منشا پاشا نے زندگی میں اچھے ہمسفر ہونے کی اہمیت اور افادیت پر بھی بات کی۔

شو کے دوران منشا پاشا نے صبر کرنے اور زندگی کے مشکل ترین وقت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بتایا کہ میری پہلی شادی کا وقت زندگی کا مشکل ترین وقت تھا، میرے کالج کا وقت بھی مشکل تھا۔

انہوں نے زندگی کے تلخ حادثات کو یاد کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرے والد کی وفات کا وقت بھی مجھ پر بڑا کڑا گزرا تھا، 2014 اور 2015 دو سال ہی بہت مشکل تھے، اس دوران میری والدہ کو بھی دل کا دورہ پڑا۔

یاد رہے کہ اداکارہ منشا پاشا معروف سماجی کارکن اور سیاست دان جبران ناصر کے ساتھ خوش گوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں، منشا پاشا کی جبران ناصر سے شادی 2021 میں ہوئی تھی، اس سے قبل وہ اسد فاروقی نامی شخص کے ساتھ 2013 سے 2018 تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے