
11 Feb 2025
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا 21 واں اجلاس طلب کر لیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کا 21 واں اجلاس کل 2 بجے ہو گا، اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔