11 Feb 2025
(لاہور نیوز) لاہور سے کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں ہوا، جہاں مسافر ٹرین کی نوتال سٹیشن کے قریب ایک بوگی پٹڑی سے اتری۔
حکام نے مزید بتایا کہ مسافر ٹرین بڑے سانحے سے بال بال محفوظ رہی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے چند روز قبل لاہور کے شاہدرہ ریلوے سٹیشن کے قریب کراچی جانے والی ٹرین شالیمار ایکسپریس کی تین بوگیاں بھی پٹڑی سے اُتر گئی تھیں۔
