11 Feb 2025
(لاہور نیوز) اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 09 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے بتایا 24 گھنٹے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے 09 ملزمان گرفتار کئے گئے۔
ملزمان کے قبضہ سے 06 پستول، 03 رائفلیں، گولیاں و میگزینز برآمد ہوئیں، گرفتار ملزمان کو اسلحہ سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔
