اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف اداکار قاضی واجد کی آج 7 ویں برسی منائی جا رہی ہے

11 Feb 2025
11 Feb 2025

(حنا اسلم) پاکستان ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر اپنی قابلیت سے لوہا منوانے والے اداکار قاضی واجد کی آج 7 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

اداکار قاضی واجد 1930 میں لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے 10 برس کی عمر میں فنی کیریئر کا آغاز کیا اور ریڈیو پاکستان پر بچوں کے پروگرام نونہال میں صدا کاری کے جوہر دکھائے، وہ 25 برس تک ریڈیو سے منسلک رہے اور اپنی صدا کاری کے سحر میں سب کو جکڑے رکھا۔

قاضی واجد نے پاکستان ٹیلی ویژن کیلئے1967ء میں پہلا ڈرامہ ’’ایک ہی راستہ‘‘ کیا، ڈرامہ ’’خدا کی بستی‘‘ سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی اور پھر کامیابی کا سفرجاری رہا۔

ان کے یادگار ڈراموں میں ’’دھوپ کنارے‘‘، ’’ان کہی‘‘، ’’تنہائیاں‘‘، ’’حوا کی بیٹی‘‘، ’’چاند گرہن‘‘، ’’پل دو پل‘‘ اور ’’انارکلی‘‘ شامل ہیں، قاضی واجد کو 14 اگست 1988 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

11 فروری 2018ء کو قاضی واجد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے کراچی میں انتقال کر گئے تھے، ڈراموں میں ادا کئے گئے ان کے منفرد کردار آج بھی ناظرین کے دل و دماغ پر نقش ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے