اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نامور شاعر اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد کو دنیا چھوڑے 2 برس بیت گئے

10 Feb 2025
10 Feb 2025

(لاہور نیوز) لفظوں کے معمار، خیالوں کے جادوگر، جذبات کے مصور، نامور شاعر اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد کو دنیا کا بھرا میلہ چھوڑے آج 2 برس بیت گئے۔

چار اگست 1944 کو لاہور کی دھرتی پر جنم لینے والے امجد اسلام امجد نے اپنے تخلیقی ذہن، شاعری کی نزاکت، نثر کی چاشنی اور ڈرامے کی جادوگری کو یکجا کر کے ایسا جہان تخلیق کیا جس کی بازگشت صدیوں تک سنائی دے گی۔

امجد اسلام امجد کے لکھے ہوئے ڈرامے وارث، دہلیز، فشار، سمندر اور رات دن یہ صرف کہانیاں نہیں یہ حقیقت کے وہ آئینے ہیں جن میں معاشرے کی دھڑکنیں سنائی دیتی ہیں۔

امجد اسلام امجد وہ شاعر تھے جن کی غزلوں میں جذبات کی لطافت بھی تھی اور نظموں میں جدید حسیت کا عکس بھی نمایاں تھا۔

امجد اسلام امجد کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، ستارہ امتیاز، نگار ایوارڈ اور بے شمار ملکی و غیر ملکی اعزازات سے نوازا گیا۔

10 فروری 2023 کو یہ درویش صفت شاعر اور خوابوں کا سوداگر ہمیشہ کے لئے امر ہو گیا مگر ان کے الفاظ اور خیالات آج بھی لاکھوں پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے