اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف ادیبہ اور ناول نگار فاطمہ ثریا بجیا کی آج 9 ویں برسی

10 Feb 2025
10 Feb 2025

(لاہور نیوز) اردو تہذیب و روایت کی روشن مثال ہر دلعزیز فاطمہ ثریا بجیا کو دنیا سے رخصت ہوئے 9 برس گزر گئے۔

ناول نگار فاطمہ ثریا بجیا یکم ستمبر 1930ء کو بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں، وہ معروف مصنف انور مقصود کی بڑی بہن تھیں۔

معروف ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا نے پاکستان ٹیلی ویژن، ریڈیو اور سٹیج کیلئے بے شمار ڈرامے لکھے، ان کے معروف ڈراموں میں’عروسہ، شمع، انا اور افشاں سمیت دیگر شامل ہیں۔

ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے نوازا گیا، بجیا نے بین الاقوامی اعزازات بھی حاصل کئے جن میں جاپان کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھی شامل ہے۔

سادگی، خلوص، وضع داری کا پیکر فاطمہ ثریا بجیا 10 فروری 2016ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں، لیکن اپنی روشن تحریروں کے باعث آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے