اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں وفاقی ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات جاری

08 Feb 2025
08 Feb 2025

(لاہور نیوز) رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں وفاقی ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

دستاویز کے مطابق جولائی تا جنوری وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 220 ارب روپے سے زیادہ کے اخراجات ہوئے، 7 ماہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 629 ارب روپے جاری کئے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 48 ارب روپے سے زیادہ جاری جبکہ ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں پر صرف 82 لاکھ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔

دستاویز کے مطابق صوبوں اور خصوصی علاقہ جات کے ترقیاتی منصوبوں پر 59 ارب روپے سے زیادہ خرچ ہوئے، آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں پر 44 ارب روپے سے زیادہ کے اخراجات ہوئے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں پر 43 ارب روپے، اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں پر 13 ارب روپے سے زیادہ کے اخراجات ہوئے، دستاویز کے مطابق ریلوے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر 12 ارب اور پاور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر 5 ارب روپے سے زیادہ کے اخراجات ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے