اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.47 قیمت فروخت : 39.54
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 328.61 قیمت فروخت : 329.19
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.78 قیمت فروخت : 379.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.84 قیمت فروخت : 184.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.04 قیمت فروخت : 75.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.66 قیمت فروخت : 76.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.18 قیمت فروخت : 923.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 376400 دس گرام : 322700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 345031 دس گرام : 295806
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4317 دس گرام : 3705
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی آلودگی پر، اقتصادی ترقی ترجیحات ہیں: یوسف رضا گیلانی

08 Feb 2025
08 Feb 2025

(لاہور نیوز) قائم مقام صدر پاکستان یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی آلودگی پر قابو، اقتصادی ترقی ترجیحات ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں جاری سی پی اے کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ معزز مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہتا ہوں، سی پی اے کانفرنس پر پنجاب کی قیادت اور سپیکر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے مواقع موجود ہیں، جنوب مشرقی ایشیا کو غربت، عدم مساوات جیسے مسائل درپیش ہیں، چیلنجز پر قابو پانے کیلئے سرحدوں سے بالاتر علاقائی تعاون اور مشترکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

قائم مقام صدر  نے کہا کہ پارلیمان صرف قانون ساز ادارے نہیں بلکہ تبدیلی کے انجن ہیں، معیاری صحت اور تعلیم تک رسائی یقینی بنانا ناگزیر ہے، قانون سازی کے ذریعے افراد کو بااختیار اور معاشرے کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے