08 Feb 2025
(لاہور نیوز) الحمرا لاہور میں تین روزہ جشن پنجابی میلہ جاری ہے، پنجابی سے محبت کرنے والے ملکی و غیر ملکی افراد نے میلے میں شرکت کی۔
پہلے روز پنجاب دی تاریخ، لوک ادب راہیں، مشاعرہ اور پنجابی سنگیت ڈرامہ جگنی سمیت دیگر سیشنز کا انعقاد ہوا، بھنگڑا مقابلہ اور ڈھول پرفارمنس نے میلے میں سماں باندھ دیا، بھنگڑا مقابلہ میں میلوڈی میکر کی پہلی، ڈانسنگ فیٹ کی دوسری اور پنجاب کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
صوفی موسیقار حسنین اکبر کا کہنا تھا کہ جشن پنجابی میلہ پنجابی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا بہترین پروگرام ہے۔
مہمان اداکار سمیت دیگر شرکا نے جشن پنجابی اور خاص کر لاہوری کلچر کو جی جان سے چاہا۔
