اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز، ٹیسٹ رن شروع

06 Feb 2025
06 Feb 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 27 الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کرتے ہوئے ٹیسٹ رن شروع کر دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی طرف سے 27 ایکو فرینڈلی بسوں کا آغاز کر دیا گیا، گرین ٹاؤن سے ریلوے اسٹیشن تک الیکٹرک بسوں کا ٹیسٹ رن کیا جا رہا ہے، پائلٹ پراجیکٹ کے تحت لاہور کی سڑکوں پر پہلی بار الیکٹرک بسوں کا سفر شروع ہوا۔

ایکو فرینڈلی بسیں گرین ٹاؤن سے ریلوے اسٹیشن تک 21 کلومیٹر طویل روٹ پر چلائی جا رہی ہیں، الیکٹرک بسوں میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جس میں جی پی ایس، وائی فائی، یو ایس بی پورٹس اور خصوصی افراد کے لیے ریمپ سمیت مخصوص نشستوں کی سہولت دی گئی ہے۔

بسوں میں خواتین کے لیے علیحدہ سیکشن اور ہراسمنٹ سے بچاؤ کے لیے کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں، بسوں کی عوام کیلئے باقاعدہ سروس 16 فروری سے شروع ہو گی تاہم ان بسوں سے روزانہ تقریباً 17 ہزار افر مستفید ہوں گے۔

کرایہ کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل والٹ اور کارڈز کا استعمال ممکن ہو گا جبکہ مخصوص ایپ کے ذریعے بس کی ٹریکنگ بھی کی جا سکے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے