اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دنیا کو کشمیری عوام کی قربانیوں کا احساس کرنا چاہیے: مشعال ملک

05 Feb 2025
05 Feb 2025

(لاہور نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ دنیا کو کشمیری عوام کی قربانیوں کا احساس کرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں مشعال ملک نے ایکسپریس چوک میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کی، ریلی میں سول سوسائٹی، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں  نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ وہ پوری کشمیری قوم کو سلام پیش کرتی ہیں، انہوں  نے بھارت کی جانب سے کشمیری عوام کے خلاف جاری نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ جو بھی دنیا میں کشمیر کی آواز بلند کرتا ہے اسے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کی قربانیوں  نے کشمیری عوام کے حوصلے مزید بلند کر دیئے ہیں، بھارت کشمیریوں کے گھروں پر ناجائز قبضہ کر رہا ہے تاہم عالمی برادری کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے، انہوں  نے اقوام متحدہ کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ آج تک بھارت کو کٹہرے میں کیوں نہ لا سکا؟۔

مشعال ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں قید معصوم افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے، کشمیری بہادر ترین قوم ہیں اور پوری دنیا کو انسانیت کے ناطے حق اور سچ کا ساتھ دینا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے