اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.43 قیمت فروخت : 39.50
  • یورو قیمت خرید: 328.19 قیمت فروخت : 328.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.14 قیمت فروخت : 378.81
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.05 قیمت فروخت : 184.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.99 قیمت فروخت : 204.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 378500 دس گرام : 324500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 346956 دس گرام : 297456
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4384 دس گرام : 3762
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ ٹو کیس: مزید 2 گواہوں پر جرح مکمل، سماعت ملتوی

03 Feb 2025
03 Feb 2025

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے استغاثہ کے 2 گواہوں پر جرح مکمل کر لی، گواہ محمد فہیم اور عمر صدیق کے بیان پر وکیل صفائی نے جرح کی۔

مقدمہ میں اب تک مجموعی طور پر 8 گواہان کی شہادت ریکارڈ جبکہ 7 پر جرح مکمل ہو گئی، آئندہ سماعت پر بانی ہی ٹی آئی کے وکیل 8 ویں گواہ پر جرح کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی فیملی، بیرسٹر گوہر اور فیصل چودھری بھی عدالت موجود تھے۔

عدالت نے 8 ویں گواہ کو جرح کیلئے طلب کرتے ہوئے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے