03 Feb 2025
(ویب ڈیسک) موٹرسائیکل کے دوسرے سوار کا بھی ہیلمٹ پہننا لازم قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے آگاہی مہم کے بعد چالان شروع کر دیئے، موٹرسائیکل کے سیکنڈ سیٹر کے ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 ہزار کا چالان کیا جانے لگا۔
ایس پی منیر ہاشمی نے بتایا کہ موٹرسائیکل کا دوسرا سوار خاتون ہے یا مرد ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان ہو گا، سیف سٹی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کرکے چالان کئے جا رہے ہیں، ڈرائیور کے ساتھ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے شخص کا سیٹ بیلٹ پہننا بھی لازم ہے۔
