اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معمر رانا نے اپنی لڑکھڑانے کی وائرل ویڈیو پر لب کشائی کردی،اداکارکا ویڈیو بیان جاری

01 Feb 2025
01 Feb 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا کی اپنی فلم پریمیئر کے موقع پر غیر معمولی حالت میں شرکت کی وائرل ویڈیو پر بیان سامنے آگیا ہے۔

اداکار معمر رانا گزشتہ دنوں اپنی نئی فلم ’’باپ‘‘ کے پریمیئر کے موقع پر اس انداز میں نظر آئے تھے کہ سوشل میڈیا صارفین نے ان پر نشے میں ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔پریمیئر کے موقع پر بنائی گئی اداکار کے لڑکھڑا کر چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہوگئی تھی، جس میں انہیں غیر معمولی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی گئیں کہ معمر رانا نے نشے کی حالت میں تقریب میں شرکت کی تھی۔ لیکن اب اداکار کی جانب سے اس ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔اداکار معمر رانا کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ وائرل ویڈیو پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ آپ میرے بارے میں جو مرضی کہتے رہیں یا میرے بارے میں لکھتے رہیں مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

معمر رانا نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا کی کسی بھی تنقید سے فرق نہیں پڑتا، میں خوش ہوں کہ کیوں کہ میرا اللہ مجھ  سے خوش ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے