اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صنم سعید کی فلم دی مارشل آرٹسٹ کی ریلیز ملتوی

01 Feb 2025
01 Feb 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید اور اداکار شاز خان کی پہلی انٹرنیشنل فلم دی مارشل آرٹسٹ کی ریلیز ملتوی ہوگئی۔

فلم کو 31 جنوری 2025 کو ریلیز کرنے کے لیے بھرپور تیاری کی گئی تھی، فلم میں معاون اداکاروں فاران طاہر، صنم سعید اور بابر پیرزادہ نے اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔

یہ پہلی بین الاقوامی معیار کی انگلش فلم ہے جس میں پاکستان کے چار نمایاں اداکار مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے علاوہ شاز خان نے مائیکل روز البرٹ کے ساتھ مل کر نہ صرف فلم کی ہدایتکاری کی ہے بلکہ کہانی بھی لکھی، فلم کی عکس بندی امریکا، پاکستان اور وسطی امریکا میں کی گئی۔

یہ فلم دنیا بھر میں ریلیز کے لیے تیار تھی، فلم کا شاندار پریمیئر لاس اینجلس میں ہونا تھا، تاہم لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کے باعث غیر متوقع حالات پیش آئے جس کے نتیجے میں فلم کی ریلیز مؤخر کرنا پڑی۔

فلم اب لاس اینجلس میں بہار 2025 میں پیش کی جائے گی، پاکستانی شائقین کے لیے فلم کی ریلیز کی تاریخ ابھی نہیں بتائی گئی، فلم مارشل آرٹسٹ کی اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں ڈبنگ کی جائے گی۔

پروڈیوسرز شائقین کی طرف سے زبردست فرمائش کے پیش نظر فلم کو عید پر ریلیز کرنے پر غور کر رہے ہیں، حتمی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے