اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حریم سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر، ویڈیوز وائرل

01 Feb 2025
01 Feb 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حریم سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

سینئر اداکارہ بینا چوہدری کے گھر شہنائیاں بج گئیں، اداکارہ نے اپنی بیٹی کو ڈولی بٹھا دیا، سوشل میڈیا پر رخصتی کی ویڈیو نے توجہ حاصل کر لی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ حریم سہیل کے نکاح اور رخصتی کی ویڈیوز کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

اداکارہ نے اس سے قبل اچانک پیلے جوڑے میں اپنی مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے سب کو حیران کر دیا تھا بعد ازاں انہوں نے اپنی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

مہندی کی تقریب میں انہیں روایتی سبز خوبصورت لہنگا چولی میں دیکھا گیا، ان کے دیدہ زیب لہنگے نے صارفین کی توجہ حاصل کی جسے ڈیزائنر نے روایتی اور جدید فیشن کے انداز اپناتے ہوئے ڈیزائن کیا۔

اب گزشتہ روز اداکارہ کا نکاح و رخصتی ہوئی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

شادی کی مختلف تقریبات میں روایتی رنگوں کا انتخاب کرنے والی حریم سہیل نکاح کے موقع پر سفید رنگ کی پشواس میں نظر آئیں جس میں وہ غضب ڈھا رہی تھیں۔

نکاح کے بعد ان کی رخصتی کی ویڈیو نے خاص توجہ حاصل کی جس میں انہیں رخصتی کے بعد گاڑی میں سوار ہو کر ہلا گلا کرتے دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ حریم سہیل نے اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کی دنیا میں بہت کم وقت میں اپنے فن کا لوہا منوایا ہے۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں گھسی پٹی محبت، بد دعا سمیت دیگر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم ان دنوں وہ ٹاپ ٹرینڈ ڈرامہ سیریل ’اقتدار‘ میں عروج نامی لڑکی کے منفی کردار سے خوب داد وصول کر رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے