اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تاریخ فائنل، کارڈ سامنے آ گیا

31 Jan 2025
31 Jan 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی تاریخ فائنل ہو گئی جبکہ کارڈ بھی سامنے آ گیا۔

شوبز انڈسٹری کی معروف دوست جوڑی، اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید آئندہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

اس جوڑی کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس کے بعد ان کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے، کبریٰ اور گوہر کے شادی کارڈ کے مطابق یہ خوبرو جوڑی آئندہ ماہ 2 فروری بروز اتوار کو شادی کرنے جا رہی ہے۔

اس جوڑی کی شادی کا سن کر جہاں انڈسٹری والے بے حد خوش نظر آ رہے ہیں وہیں مداح و صارفین بھی اس جوڑی کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے مستقبل کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اس شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبر بھی گردش کر رہی ہے کہ اس اداکار جوڑی کا نکاح سعودی عرب میں ہو گا۔

سوشل میڈیا پر اس شادی سے متعلق یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان کے قریبی عزیز و اقارب بھی نکاح کی تقریب میں شرکت کے لیے سعودی عرب جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ابھی تک کبریٰ اور گوہر کے نکاح کی تقریب کے بارے میں سامنے آنے والی اس تفصیل کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے