اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سعدیہ امام کی اشنا شاہ کی اداکاری پر شدید تنقید اور تحفظات کا اظہار

31 Jan 2025
31 Jan 2025

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ سعدیہ امام نے ایک ٹاک شو میں اُشنا شاہ کی اداکاری پر اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا۔

معروف اداکارہ سعدیہ امام نے مشہور ڈرامہ ’’اے عشقِ جنون‘‘ میں اُشنا شاہ کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سین زیادہ بہتر طریقے سے کیا جا سکتا تھا، مجھے اُشنا شاہ کا یہ سین پسند نہیں آیا، اسے زیادہ بہتر اور نرمی سے کیا جا سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اور ہاں وہ اتنے سارے کپڑے کہاں سے لے کر آ رہی ہیں؟ کچھ چیزیں سمجھ نہیں آ رہیں، میں نے انہیں ایک ڈرامے میں شاندار اداکاری کرتے دیکھا تھا لیکن اب سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا ہو رہا ہے۔

سعدیہ امام نے مزید کہا کہ میں اُشنا کی ماضی کی اداکاری کی معترف رہی ہوں وہ اچھی اداکارہ ہیں، بس شاید اب کچھ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ سعدیہ امام کے ان خیالات پر بھی مداحوں کا ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، کچھ ناظرین نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے اُشنا شاہ کی اداکاری کو غیر فطری قرار دیا جبکہ کچھ نے اس تنقید کو غیر ضروری کہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے