اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فخر عالم کے گھر چوری کی واردات،چور اداکار کے گھر کا صفایا کر گئے

30 Jan 2025
30 Jan 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کے معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے گھرسے چور قیمتی سامان لوٹ کرلے گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فخر عام نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اطلاع دی کہ چور ان کے گھر کا صفایا کرگئے ہیں۔فخر عالم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ان کے کراچی میں موجود گھر کو لوٹ لیا گیا ہے جبکہ پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق فخرعالم کے گھرپرتعینات معمر چوکیدار کوکسی نامعلوم شخص نے آکرنشہ اور کھانا دیا ہے اور کھانا کھانے کے بعد معمر چوکیدار بےہوش ہوگیا جس کے بعد 3 سے 4 ملزمان فخرعالم کے گھرمیں داخل ہوئے ہیں ملزمان نے گھر میں داخل ہونے کے بعد کمروں میں موجود الماریوں اوردیگر سامان کی تلاشی لی۔

ملزمان نے فخر عالم کے گھر میں موجود تجوری کو بھی توڑنے کی کوشش کی، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ ان کیلئے چیزیں اہم نہیں ہیں لیکن ذہنی سکون بےحد ضروری ہے اور اس کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، انہیں نے اس صورتحال پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اُمید ہے کہ چور کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

انہوں نے لوگوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ان کا اصل نقصان ذہنی سکون کا کھونا ہے کیونکہ یہ سب ان کیلئے پریشان کن ہے۔ایک پر فخر عالم کے مداحوں کی جانب سے ان کے گھر میں چوری کی واردات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت اور ملزم کو پکڑنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے