اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گلوکار چاہت فتح علی خان کامتھیرا کا کیخلاف عدالتی کارروائی کا اعلان،وکلا سے مشاورت مکمل

29 Jan 2025
29 Jan 2025

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار چاہت فتح علی خان نے اداکارہ و میزبان متھیرا کیخلاف قانونی جنگ کا اعلان کردیا۔

حال ہی میں چاہت متھیرا کے پروگرام میں شریک ہوئے تھے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں تاہم متھیرا نے چاہت فتح علی خان پر ان ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔اب چاہت فتح علی خان نے بھی متھیرا کے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے نہیں بلکہ متھیرا نے ان کی کمر پر ہاتھ رکھا تھا اور خود ہی وہ ویڈیوز بنوائی تھیں۔

چاہت فتح علی خان اور ٹی وی میزبان متھیرا کے درمیان یہ تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے بعد چاہت نے اداکارہ کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔فتح علی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ متھیرا نے خود ان سے شو میں شرکت کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شو کے بعد متھیرا نے خود ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور یہ ویڈیو ان کی ٹیم نے نہیں بلکہ متھیرا کے عملے کے رکن نے ریکارڈ کی تھی۔

گلوکار نے معاملے کو عدالت میں لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا، ’میں نے وکلا سے مشاورت کی ہے اور قانونی کارروائی کروں گا۔ میں نے کسی کو ہراساں نہیں کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے