اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار احد اور سجل علی کی طلاق کے بعد پہلی بار ایوارڈ شو میں شرکت،کیمرے کی آنکھ نے جذباتی مناظرقید کرلئے

29 Jan 2025
29 Jan 2025

(ویب ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی سب سے کامیاب جوڑی بن کر راہیں جدا کرنے والے اداکار ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں جذباتی نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایوارڈ شو کی تقریب منعقد ہوئی جس میں شوبز ستاروں نے شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگائے۔یہ پہلا موقع تھا کہ طلاق کے بعد سجل علی اور احد رضا میر ایک ساتھ کسی تقریب میں شریک ہوئے۔ دونوں نے ایک دوسرے سے ملاقات تو نہیں کی مگر کیمرے کی آنکھ نے اُن کے کچھ ایسے مناظر کو قید کیا جس کے بعد مداح افسردہ ہوگئے۔

کیمرے نے سجل علی اور احد رضا میر کو جذباتی انداز میں اشکبار آنکھوں کے ساتھ ریکارڈ کیا اور پھر یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مداحوں نے اس پر تبصرے کیے اور دونوں کیلیے وقت کو مشکل قرار دیتے ہوئے ان کی آسانی کی دعا کی۔واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا نے ایک ساتھ کئی ڈراموں میں کام کیا اور پھر دونوں مارچ2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے تاہم کچھ گھریلو اور پروفیشنل اختلافات کی وجہ سے دونوں نے مارچ 2022 میں راہیں جدا کیں۔ابتدا میں تو احد اور سجل اس معاملے پر خاموش رہے تاہم دونوں نے پھر معاملے پر خاموشی توڑ دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے