اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گلوکار علی حیدر کا20 کروڑمعاوضہ ملنے کی پیشکش پر بھی چاہت فتح علی کیساتھ کام کرنے سے انکار

29 Jan 2025
29 Jan 2025

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار علی حیدر نے نجی ٹی وی شو میں چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے کے امکان کو سختی سے مسترد کر دیا۔

شو کے میزبان نے علی حیدر سے سوال کیا کہ اگر انہیں 20 کروڑ روپے دیے جائیں تو کیا وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے پر رضامند ہوں گے؟ اس پر علی حیدر نے جواب دیا، "میں چاہت فتح کے ساتھ گانا نہیں گاؤں گا۔انہوں نے مزید کہا، "چاہت کو اپنی زندگی گزارنے دیں۔ یہ ان کا وقت ہے اور آپ نہیں جانتے کہ اللہ نے ان کی کون سی دعا قبول کی ہے۔علی حیدر نے عوام کو نصیحت کی کہ چاہت کو ان کے انداز میں زندگی گزارنے دیں اور ان پر طنز نہ کریں۔

علی حیدر نے کہا کہ چاہت فتح علی خان کو لوگ مزاحیہ یا تفریحی شخصیت کہہ سکتے ہیں لیکن ان کی جدوجہد اور کامیابیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے چاہت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزارنے کا حق حاصل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے