اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حریم سہیل کی مایوں کی تصاویر وائرل، مداحوں کا نیک خواہشات کا اظہار

29 Jan 2025
29 Jan 2025

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حریم سہیل کی مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر مداحوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ حریم سہیل نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہوگئیں، اداکارہ کی مایوں کی تقریب کا اہتمام گزشتہ روز کیا گیا جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجاوٹ زرد رنگ سے کی گئی ہے اور حریم نے بھی اسی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہے، مایوں کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد حریم سہیل کو ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ حریم سہیل مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور وہ سینئر اداکارہ بینا چودھری کی صاحبزادی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے