اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

نارووال: اساتذہ کا طلبہ پر وحشیانہ تشدد، ایک ٹیچر گرفتار

27 Jan 2025
27 Jan 2025

(لاہور نیوز) نجی سکول میں ’’مار نہیں پیار‘‘سلوگن کی کھلے عام خلاف ورزی کی گئی۔

مقامی پولیس سٹیشن میں جمع کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق موضع دھبلی والا میں سکول کے درجن کے قریب طلبہ پر پرنسپل اور اساتذہ کی جانب سے مبینہ تشدد کیا گیا۔

سکول پرنسپل عمر شیر، ٹیچر محمد طلحہ نے بچوں پر مبینہ تشدد کیا، بچوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے اساتذہ چھڑی، ڈنڈے کے ساتھ بچوں کی پشت پر بے دریغ مار کٹائی کر رہے ہیں، پنجاب کے سلوگن مار نہیں پیار کی کھلی خلاف ورزی ہے، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اساتذہ مار کٹائی کے بعد تھک کر اپنے ساتھی کو ڈنڈا پکڑا دیتا ہے۔

ڈی پی او نارووال کے مطابق ٹیچر بچوں پر مبینہ تشدد کر رہے ہیں اور بچے شدید تکلیف میں بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر فوٹیج وائرل ہونے پر محکمہ ایجوکیشن حرکت میں آ گیا، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد زمان باجوہ کی مدعیت میں تھانہ صدر  میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او نارووال نے مزید بتایا کہ تھانہ صدر پولیس نے ایک ٹیچر کو حراست میں لے لیا اور دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے