اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عاطف اسلم ٹیچر بن گئے،گلوکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

26 Jan 2025
26 Jan 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے ٹیچر بن کر طالب علموں کو سرپرائز دے کر حیران کردیا۔

عاطف اسلم نے یونیورسٹی میں اپنے فینز اور مداحوں کو سرپرائز دینے سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ سرپرائز دینے جارہے ہیں۔اس ویڈیو میں کلاس میں موجود ایک استاد نے طالب علموں کو عاطف کا نام لیے بغیر بتایا کہ آپ کے لیے ایک نئے ٹیچر رکھے ہیں، سب اچھے بچے بن کر بیٹھیں پھر ہم اُن کو بلاتے ہیں۔

اسی کے ساتھ عاطف اسلم گٹار بجاتے اور گانا گاتے ہوئے کلاس میں داخل ہوئے تو طالب علم انہیں دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے اور انہوں نے تالیاں بھی بجائیں۔اس موقع پر کلاس میں بیٹھے ایک لڑکے نے اپنی والدہ کو واٹس ایپ پر وائس نوٹ کر کے عاطف اسلم کی کلاس میں سرپرائز انٹری کی اطلاع بھی دی۔

آخر میں کلاس میں بیٹھی ایک لڑکی نے گٹار بجایا جس کے ساتھ عاطف اسلم نے ٹیبل پر بیٹھ کر گانا گایا اور پھر طالبہ کی تعریف بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے