اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حکومت کا تھیٹرز میں بے حیائی پھیلانے والی اداکاراؤں پرتاحیات پابندی کا فیصلہ

25 Jan 2025
25 Jan 2025

(لاہورنیوز) وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی تھیٹر مالکان سے ملاقات،عظمیٰ بخاری تھیٹر میں فحاشی اور بے حیائی پھلانے پر تھیٹر مالکان پر سخت برہم ہوئیں۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تھیٹرز میں فحاشی،بے حیائی اور بیہودگی پھیلانے والی اداکاراؤں پرتاحیات پابندی عائد کرنے اور فحاشی پھلانے والے تھیٹرز کے لائسنس کینسل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے پنجاب آرٹس کونسل کو تمام تھیٹرز مالکان سے انڈرٹیکنگ لینے کی ہدایت کی اور انڈرٹیکنگ کے بعد سیل شدہ تھیٹرز کو کھولنے کا حکم دیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چاہتی ہیں تھیٹرز کو فیملی تھیٹرز بنایا جائے، پنجاب میں ایسے تھیٹرز ڈرامے بننے چاہئیں جو فیملیز دیکھنے آئیں تھیٹرز ڈرامے سماجی موضوعات پر مبنی ہونے چاہئیں جس سے عوام کی رہنمائی ہوسکے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے تھیٹرز دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان ہوتے تھے،جن تھیٹرز مالکان اور اداکاراؤں کو فحاشی پھیلانے کا شوق ہے وہ پنجاب میں ڈرامہ نہیں کر سکتے،تھیٹرز کو فحاشی کی اڈے بنانے والوں کی اب کوئی جگہ نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت جلد تھیٹرز کےلئے نئی قانون سازی کرنے جا رہی ہے، تھیٹرز مالکان فیملی ڈرامے بنائیں حکومت ان کو مکمل سپورٹ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سب تھیٹرز کو آخری وارننگ دی جارہی ہے، جس تھیٹر نے رولز کی خلاف ورزی کی تو پہلے شوکاز نوٹس آئیں گے، پھر جرمانہ ہوگا اور پھر لائسنس کینسل ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے