اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گوہر رشید اور کبریٰ خان نے سوشل میڈیا پر زیر گردش اپنی شادی خبروں پر لب کشائی کردی

25 Jan 2025
25 Jan 2025

(ویب ڈیسک)شوبز کی معروف جوڑی مرزا گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے شادی کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا۔

گوہر رشید اور کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو سے  اپنی شادی کا اعلان کیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ویڈیو میں مومل مرزا، شہزاد شیخ اور ان کی اہلیہ، ہمایوں سعید اور دیگر نامور فنکاروں کو دلچسپ انداز میں ’میرے یار کی شادی‘ پر تبصرے کرتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے ’آپ کے پیار اور دعاؤں کے ساتھ بسم اللہ‘۔ 

ویڈیو کے آخر میں گوہر رشید اور کبریٰ خان ایک جیسی ہوڈی میں ملبوس مزاحیہ انداز میں بتاتے ہیں کہ وہی ہیں جن کی شادی ہورہی ہے جس پر کبریٰ خان شرما جاتی ہیں اور گوہر رشید ان کو گلے لگا لیتے ہیں۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ ماہ سے کبریٰ اور گوہر رشید کی شادی کی تیاریوں کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم اب اس خوبصورت جوڑی نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کر کے ان افواہوں کی تصدیق کردی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے