اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں بلڈ ڈونرز کو سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب

18 Jan 2025
18 Jan 2025

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں بلڈ ڈونرز کو سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب ہوئی۔

تقریب میں ایم ڈی سیف سٹیز محمد احسن یونس، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران، سی او او سیف سٹیز مستنصر فیروز سمیت دیگر افسران شریک ہوئے، 30 سے زائد خون کا عطیہ کرنے والے پنجاب پولیس، سیف سٹی، ڈولفن فورس کے اہلکاروں اور شہریوں کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

ایم ڈی سیف سٹیز کے مطابق سرٹیفکیٹ دینے کا مقصد حوصلہ افزائی کرنا ہے، اس نیکی کا کوئی متبادل نہیں، ضرورت مندوں کو خون کا عطیہ کرنے کا صلہ صرف اور صرف اللہ تعالیٰ ہی دے سکتا ہے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا تھا سرٹیفکیٹ دینے سے فورسز کا حوصلہ مزید بڑھے گا، پنجاب پولیس بڑھ چڑھ کر اس کار خیر میں حصہ لے رہی ہے۔

ترجمان سیف سٹیز  کے مطابق10 ہزار 300 سے زائد پولیس اہلکار اور شہری خود کو بلڈ ڈونیشن کے لئے رجسٹرڈ کروا چکے ہیں، 10 بلڈ ڈونیشن ایجنسیز کا سیف سٹی بلڈ بینک سے اشتراک ہو چکا ہے، پی ایس سی اے بلڈ بینک کے ذریعے 100 سے زائد شہریوں کو بلڈ ڈونیٹ کیا جا چکا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا شہری خود کو رجسٹرڈ کروانے اور خون کے حصول کے لئے 15 پر کال کرکے 4 دبائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے