اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کے شہری دوسرے صوبوں میں گاڑی رجسٹرڈ نہیں کروا سکیں گے: ایکسائز حکام

18 Jan 2025
18 Jan 2025

(ویب ڈیسک) محکمہ ایکسائز کا گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔

 ایکسائز حکام کا کہنا ہے اب پنجاب کے شہری دوسرے صوبوں یا وفاق میں گاڑی رجسٹرڈ نہیں کروا سکیں گے، محکمہ ایکسائز  نے رجسٹریشن روکنے کیلئے کابینہ سے منظوری لے لی۔

حکام کے مطابق شہری ٹیکس بچانے کیلئے دوسرے صوبوں یا وفاق سے گاڑی رجسٹرڈ کرواتے ہیں، دوسرے صوبوں یا وفاق میں رجسٹریشن سے ٹیکس وصولی میں مشکلات ہیں، دوسرے صوبوں میں رجسٹریشن کروانے پر جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ نادرا کے ضلعی کوڈز کو مدنظر رکھ کر پنجاب سے باہر رجسٹریشن کنٹرول کی جائیگی، پابندی کے باوجود رجسٹریشن کروانے والوں کی گاڑی بند، ری رجسٹریشن پر جرمانہ بھی ہو گا۔

دوسرے صوبوں یا وفاق کی رجسٹرڈ گاڑی دوبارہ پنجاب میں ری رجسٹریشن کا قانون موجود ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد قانون سازی کیلئے جلد سمری حکومت کو بھجوائی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے