اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اڑان پاکستان منصوبہ نئے سال میں نیک شگون ثابت ہو گا: شہباز شریف

01 Jan 2025
01 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبہ نئے سال میں نیک شگون ثابت ہو گا، معیشت میں استحکام آچکا ہے اب ہمیں آگے بڑھنا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دعا ہے پاکستان اور عوام کیلئے نیا سال خوشیوں کا ہو، اڑان پاکستان پروگرام نئے سال میں نیک شگون ثابت ہو گا، وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر خزانہ اور تمام کابینہ کی کاوشیں بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ وزارت پاور، ہیلتھ، انرجی اور پٹرولیم  نے بھی بہت محنت کی، متعلقہ معزز سیکرٹریز  نے بھی اڑان پاکستان پروگرام کیلئے پوری محنت کی ہے، معیشت میں استحکام آ چکا اب ہمیں آگے بڑھنا ہے، دسمبر میں اہداف کو حاصل کرنے میں کامیابی ملی ہے، گورنر سٹیٹ بینک کی کوششوں سے خزانے میں 72 ارب روپے کی محصولات آئیں جو بہترین کارکردگی کی علامت ہے۔

ایف بی آر کی بھی 100 فیصد ڈیجیٹائزیشن کر رہے ہیں، برآمدات میں اضافے کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں، شہباز شریف نے کہا کہ 5 ماہ میں ترسیلات زر 15 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، یہی رفتار رہی تو ترسیلات زر 35 ارب ڈالر ہو جائیں گی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چینی کی سمگلنگ زیرو ہوگئی، اب ہم چینی برآمد کرنے کے قابل ہوگئے ہیں، تیل کی سمگلنگ میں بھی کافی کمی آئی ہے، سمگلنگ کے خاتمے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے، ہم  نے انسانی سمگلروں کو مل کر پوری طرح نکیل ڈالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی دوبارہ کود کر آئی ہے، اس وقت لائن فورسز ایجنسیز دہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہیں، ہر روز پاک فوج کے سپاہی اپنے خون سے آبیاری کر رہے ہیں، جوانوں کی شہادت ضرور رنگ لائے گی، چائنہ  نے گوادر میں ورلڈ کلاس ایئرپورٹ بنا کر دیا ہے، گوادر کو ٹرانزٹ ٹریڈ کا حب بنائیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ دھرنوں کی سیاست کرنے والوں نے معیشت کو تباہ کر دیا، دھرنوں کے باوجود ہم میکرو اکنامک استحکام لانے میں کامیاب ہوئے، 9 ماہ میں حکومت کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے