اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نیا سال، نیا عزم! 2025 کا پہلا سورج طلوع، پاکستان امید کی نئی کرنوں سے روشن

01 Jan 2025
01 Jan 2025

(لاہور نیوز) نیا سال، نیا عزم، نئی امیدیں! 2025 کا پہلا سورج طلوع، پاکستان امید کی نئی کرنوں سے روشن ہو گیا۔

اسلام آباد، کراچی، پشاور اور ملتان میں 2025 کے پہلے سورج کے خوبصورت نظارے دیکھنے کو ملے اور اس موقع پر ملکی ترقی، خوشحالی اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

نئی امنگوں اور نئے خوابوں کے ساتھ اہل وطن کو دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے بھی نیا سال مبارک!، دعا ہے نیا سال پچھلے سال کی نسبت بہتر ہو، نئے سال خود کو نئے چیلنجز دینے کا عزم بلند رکھیں۔

قبل ازیں رات 12 بجتے ہی مختلف شہروں میں سال نو کا جشن منایا گیا، اسلام آباد، کراچی، پشاور میں آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا جبکہ آسمان رنگ و نور میں نہا گیا، شہر شہر فائر ورکس نے سماں باندھ دیا۔

مختلف شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، جشن کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا، لاہور میں لبرٹی چوک کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجا دیا گیا۔

بحریہ ٹاؤن کراچی میں ڈانسنگ فاؤنٹین پر میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا، لیزر لائٹ شو نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے، کلفٹن میں باغ ابن قاسم پر سال نو کے جشن کا اہتمام کیا گیا جبکہ کے ایم سی کے میوزیکل ایونٹ میں منچلوں کا خوب ہلہ گلہ جاری رہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے