اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

9 فروری کو دھاندلی کیخلاف تحریک نہ چلانا پی ٹی آئی کی بڑی غلطی تھی، فواد چودھری

31 Dec 2024
31 Dec 2024

(لاہور نیوز) فواد چودھری نے کہا کہ 9 فروری کو دھاندلی کیخلاف تحریک نہ چلانا پی ٹی آئی کی بڑی غلطی تھی۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت مقبول لیڈر ہیں، دھاندلی کیخلاف تحریک نہ چلانا اور سیاسی آلائنس نہ بنانا پی ٹی آئی بڑی غلطیاں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی سے ٹرائل کے دوران تین ملاقاتیں ہوئی ہیں، سوشل میڈیا پرمنفی کمپین کو نہیں چلانا چاہیے، یوٹیوبر بانی پی ٹی آئی کو قربانی کا بکرا بنا کر پیسے بنا رہے ہیں۔

وفواد چودھری نے کہا کہ عمران خان دس بار کہہ چکے ہیں یہ ملک اور فوج بھی میری ہے، بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمٹ سے لڑائی نہیں چاہتے، بانی نے وکلا کو اس لیے پارٹی میں عہدے دیئے ان کو کوئی گرفتار نہیں کرے گا۔

نئے سال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگ رہا ملک کی صورتحال کوئی بہتر ہو گی، امریکا کا مزید پریشر پاکستان پر بڑھے گا، اللہ کرے نیا سال پاکستان کے لیے بہتر ہو۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے