25 Dec 2024
(لاہور نیوز) ڈپٹی وزیراعظم و سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتا دربار آمد ہوئی، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے ڈپٹی وزیراعظم کا استقبال کیا۔
ڈپٹی وزیراعظم نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی و دُعا کی، سیکرٹری اوقاف نے مزار شریف پر جاری ترقیاتی امور سے آگاہ کیا، دربار شریف کے صحن میں خود کار چھتریوں کی تنصیب کے لئے 650 ملین کی منظوری پر زائرین نے ڈپٹی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
ڈپٹی وزیراعظم نے دربار شریف کی تعمیر و ترقی کے کاموں کے معیار اور رفتار کو ہمہ وقت پیش نظر رکھنے کی ہدایت کی۔