پنجاب اسمبلی کی میزبانی میں سی پی اے کانفرنس تاریخی موقع ہے، ملک محمد احمد خان
(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے پنجاب اسمبلی کی میزبانی میں سی پی اے کانفرنس تاریخی موقع ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے اسمبلی چیمبر میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں پبلک سیفٹی کمیشن کے قیام اور لاء اینڈ آرڈر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کانفرنس کے سکیورٹی انتظامات پر بھی غور ہوا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا سی پی اے کانفرنس پاکستان میں پہلی بار منعقد ہو رہی ہے، کانفرنس کے دوران پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہو گا، کانفرنس کے دوران فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔
ملک محمد احمد خان کا مزید کہنا تھا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی پی اے کانفرنس کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، امن و امان کے قیام میں پولیس کا کردار قابل تحسین ہے۔