اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان میں تمام اقلیتی برادریوں کو مکمل آزادی حاصل ہے، محسن نقوی

25 Dec 2024
25 Dec 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے پاکستان میں تمام اقلیتی برادریوں کو ہر طرح سے مکمل آزادی حاصل ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرسمس کے پرمسرت موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی، اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کرسمس کا تہوار محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو پوری انسانیت کے لئے امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت بنا کر اس دنیا میں بھیجا گیا، حضرت عیسیٰ علیہ السلام  نے رواداری، محبت اور ہمدردی کی اعلیٰ اقدار کی تبلیغ کی، کرسمس پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا آج کا دن خوشیوں کے ساتھ انسانیت کے احترام کا پیغام بھی دیتا ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات کا محور ایک طبقہ نہیں بلکہ پوری انسانیت تھی، قائداعظم محمد علی جناحؒ نے قومی پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کیلئے رکھا، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے، پاکستان میں تمام اقلیتی برادریوں کو ہر طرح سے مکمل آزادی حاصل ہے، پاکستان کا آئین اقلیتی برادریوں کے حقوق کا تحفظ کا ضامن ہے، دعاگو ہوں کہ کرسمس مسیحی برادری کے لئے مزید کامیابیاں لے کر آئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے