(لاہور نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کا کہنا ہے مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا آج کے دن تمام مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، کرسمس کی خوشیوں میں تمام مسیحی برادری کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اقلیتوں کے حقوق کو بہت اہمیت دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا قائد اعظم کے نظریے کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر مسیحی بچوں کو دوسرے بچوں کی طرح برابری کے حقوق حاصل ہیں، آئین پاکستان میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں، مسیحی برادری پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے تمام اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کا عزم کرتے ہیں۔