اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کے انفراسٹرکچر پروجیکٹس پر کام تیزی سے جاری

25 Dec 2024
25 Dec 2024

(لاہور نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انفراسٹرکچر پروجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے۔

سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام ، سیف سٹی گرلز ہوسٹل، ہسپتالوں کی تعمیر، بی ایچ یوز کی آپ گریڈیشن اور ایگری کلچر مال کی تعمیر پر کام زور و شور سے جاری ہے، سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت 462 شاہراہوں کی مرمت و بحالی پر کام جاری ہے، صوبہ بھر میں 6940 کلومیٹر شاہراہوں کی بحالی و مرمت کی جا رہی ہے، منصوبہ پر 24 فیصد ارتھ ورک کا کام مکمل کر لیا گیا، 25 فیصد بیس ورک کا کام بھی مکمل کر لیا گیا۔

لاہور میں 8، گجرات میں 18، حافظ آباد میں 3 شاہراہوں پر کام جاری ہے، منڈی بہاؤالدین میں 20، مری میں 19، راولپنڈی میں 29 شاہراہوں پر کام جاری ہے، اٹک میں 9، چکوال میں 14، جہلم میں 20 شاہراہوں پر کام جاری ہے، سرگودھا میں 11، بھکر میں 07، جھنگ میں 16 شاہراہوں پر کام جاری ہے، گوجرانوالہ میں 15، نارووال میں 10، شیخوپورہ میں 17 شاہراہوں پر کام جاری ہے، قصور میں 11، ساہیوال میں 13، ملتان میں 8، جانیوال میں 3 شاہراہوں پر کام جاری ہے۔

علاوہ ازیں ڈی جی خان میں 19، مظفرگڑھ میں 18، بہاولپور میں 20 شاہراہوں پر کام جاری ہے، چنیوٹ میں 7، خوشاب میں 12، میانوالی میں 3 شاہراہوں پر کام جاری ہے، فیصل آباد میں 15، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 16، سیالکوٹ میں 13 شاہراہوں پر کام جاری ہے، ننکانہ صاحب میں 8، اوکاڑہ میں 16، پاکپتن میں 8 شاہراہوں پر کام جاری ہے، لودھراں میں 6، وہاڑی میں 8، راجن پور میں 12 شاہراہوں پر کام جاری ہے۔

مزید برآں لیہ میں 15، رحیم یار خان میں 27 شاہراہوں پر مرمت و بحالی کا کام جاری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے اس منصوبہ پر 131 ارب 60 کروڑ روپے لاگت آئے گی، پنجاب حکومت عوام کو بہترین سفری سہولیات دینے کی طرف گامزن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے