اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی

24 Dec 2024
24 Dec 2024

(لاہور نیوز) گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا اجلاس ختم ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے آغاز میں ہی پیپلز پارٹی  نے مسلم لیگ ن پر دو ٹوک موقف واضح کر دیا، پیپلز پارٹی نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ ن اتحادی حکومت کے معاملات کو آگے نہیں بڑھانا چاہتی تو واضح کردے ہم اپنا آئندہ کا لائحہ عمل خود طے کر لیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے موقف اختیار کیا کہ اجلاس میں مختلف امور پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، پیپلز پارٹی کے تحفظات کو دور کر کے ہم معاملات کو آگے بڑھائیں گے، اجلاس میں رحیم یار خان اور ملتان کی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کی سربراہی پیپلز پارٹی کو دینے اور منتخب ارکان اسمبلی کو مساوی فنڈز دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ضلعی سطح پر مختلف کمیٹیوں میں پیپلز پارٹی کو نمائندگی دی جائے گی، پوسٹنگ ٹرانسفر میں پیپلز پارٹی سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، گورنر ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف، مخدوم احمد محمود، علی حیدر گیلانی، ندیم افضل چن اور حسن مرتضیٰ شریک تھے۔

مسلم لیگ کی جانب سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اجلاس میں شریک تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے