اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پہلے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں رگڑا لگا اب ن لیگ کی باری ہے: گورنر پنجاب

23 Dec 2024
23 Dec 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پہلے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں رگڑا لگا، اب ن لیگ کی باری ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان  نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پاور شیئرنگ معاہدہ ہوا ابھی تک تحریری معاہدے پر عمل نہیں ہو رہا، صرف کمیٹی کمیٹی ہی کھیلی جارہی ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی اتحادی حکومت کو برقرار رکھنا چاہتی ہے، ن لیگ کو سوچنا چاہیے کہ اس کے پاس اور کوئی آپشن نہیں۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ انٹرنیٹ پر بلاول بھٹو زرداری نے بھی بات کی ہے، آئی ٹی سیکٹر سے زرمبادلہ نوجوان لا رہے ہیں، ایک عرصے سے انٹرنیٹ کو سست کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار کو پہلے سے تیز کیا جائے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے