اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر آصف زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

23 Dec 2024
23 Dec 2024

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے بھی شرکت کی، گورنر خيبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

صدر مملکت اور وزیرِ اعظم  نے ملکی ترقی کیلئے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا، صدر مملکت اور وزیر اعظم  نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کے امور پر بھی بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں  نے قانونی امور پر تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا، صدر مملکت نے وزیر اعظم کو ملکی ترقی اور استحکام کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے