اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

امید ہے ہمارا آئینی و قانونی مطالبہ تسلیم کیا جائے گا: فضل الرحمان

20 Dec 2024
20 Dec 2024

(لاہور نیوز) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ آئین وقانون کےمطابق تھا، انشااللہ اسے تسلیم کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سےملاقات کےبعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محمد شہباز شریف نے آج بات چیت کے لیے دعوت دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کا بل دونوں ایوانوں سےپاس ہوا تھا، وزیراعظم سے اس بل کےحوالےسےبات چیت ہوئی، ہم نےاپنا موقف دہرایا ہے، بل پاس ہونے کے بعد اب ایکٹ بن چکا ہے۔

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ اگرصدر نے بل پراعتراض کرنا تھا تووہ پہلے ہی ہوچکا ہے، اعتراض پر سپیکر کا جواب آنے اور آئینی مدت گزرنے کے بعد اعتراض نہیں بنتا، ہمارا مطالبہ آئین وقانون کے مطابق تھا، انشااللہ اسے تسلیم کیا جائےگا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا موقف پرشاید جوائنٹ سیشن کی ضرورت نہ پڑے، وزیراعظم نےمثبت جواب دیا ہے، ان سےدرخواست کی آئین وقانون کےمطابق فوری طورپرعملی اقدامات کریں، امید ہے ہمارے مطالبے کے مطابق آئینی طورپرعملی اقدام ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نےقابل اعتماد اندازمیں بات کی ہے، آج ہماری گفتگو کا موضوع صرف مدارس بل ہی تھا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے