(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی کے حوالے سے جھوٹ بولے جا رہے ہیں. حکومتی دعوؤں کے باوجود مہنگائی قابو میں نہیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فیصل آباد میں 50 فیصد فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں، کراچی اور لاہور میں صنعتی صورتحال سب کے سامنے ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کراچی کا لاہور کی صنعتوں سے بھی برا حال ہے، وزیر داخلہ نے بتایا 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کیے، حکومت سے یقین دہانیاں نہیں بجلی بل میں کمی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملنا چاہیے، حکومت ٹیرف ریوائس کر کے بجلی کی قیمت کم کرے، جب تک بجلی کے ریٹ کم نہیں ہونگے انڈسٹری نہیں چل سکتی۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عوام احتجاج کی بڑی کال کےلیے تیار رہیں، کسانوں کو گنے کا درست ریٹ نہیں دیا جا رہا، بڑے جاگیرداروں، پرٹیکس لگے تو چیزیں خود بخود کنٹرول ہو جائیں گی۔