اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محسن نقوی کی امیر جماعت اسلامی سے منصورہ میں ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

19 Dec 2024
19 Dec 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹرز منصورہ آمد ہوئی، محسن نقوی سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلوچستان اور خیبر پختونخوا خصوصاً کرم ایجنسی کے حالات پر گفتگو کی گئی،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پورے ملک میں امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر داخلہ نے آئی پی پیز سے معاہدوں کے حوالے سے بھی امیر جماعت اسلامی کو آگاہ کیا، امیر جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے بارے میں تجاویز پیش کیں، حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کو فلسطین کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے، وزیر اعظم نے ہر فورم پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا ہے، ملاقات میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر اسامہ رضی بھی موجود تھے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے