اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جی ایچ کیو حملہ کیس: وزیراعلیٰ گنڈا پور، شاہ محمود سمیت 14 ملزموں پر فرد جرم عائد

19 Dec 2024
19 Dec 2024

(لاہور نیوز) 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سمیت مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور پیش ہوئے تو جج نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے، سماعت میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور شبلی فراز سمیت دیگر درجنوں ملزمان بھی پیش ہوئے۔

عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کی اور کیس کی مزید سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی، عدالت میں ملزموں  نے صحت جرم سے انکار کیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، شہریار آفریدی، کرنل شبیر اعوان، لطاسب ستی، عمر تنویر بٹ، شبلی فراز، کنوزل شوزب پر فرد جرم عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ تیمور مسعود، سعد علی خان، سکندر زیب، زوہیب آفریدی، فہد مسعود، راجہ ناصر محفوظ پر بھی فرد جرم عائد کی گئی، اب تک جی ایچ کیو حملہ کیس میں 113 ملزمون پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، شہریار آفریدی اور کنول شوزب نے 265 ڈی کی درخواستیں دائر کر دیں جن کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 20 دسمبر کو سماعت کیلیے مقرر کر لیں جبکہ وزیراعلی کے پی کے نے وکیل غلام حسنین سنبل کو 12 پلیڈر مقرر کر دیا ہے۔

دوران سماعت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے پر جج کا شکریہ بھی ادا کیا، کیس کی سماعت کے بعد وزیر اعلیٰ کے پی کے نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی کی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے