اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی غیر ملکی طاقتوں کیساتھ مل کرملک میں عدم استحکام چاہتی ہے: حنیف عباسی

19 Dec 2024
19 Dec 2024

(لاہور نیوز) رہنما مسلم لیگ (ن) حنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی غیرملکی طاقتوں کے ساتھ مل کر ملک میں عدم استحکام چاہتی ہے، پی ٹی آئی کی سیاست فساد اور انتشار پر مبنی ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اب مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، مذاکرات سے پہلے پی ٹی آئی والے اپنے کیے پر معافی مانگیں، پاکستان کیخلاف امریکا میں لابنگ فرم بنائی گئی، ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے پاکستان کا دفاع مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دکھانا ضروری سمجھتا ہوں، بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، کیلیفورنیا 2023 کے منصوبے کے مطابق اداروں کے خلاف تنقید کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی والے حکومت جانے کے بعد امریکہ سے واپسی کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

حنیف عباسی نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے دس لابنگ فرمز ہائر کیں، 150 امریکی کانگریس کو خطوط لکھے گئے، نیوکلیئر پروگرام پر آج تک کسی نے کمپرومائزد نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کیلیفورنیا منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ انہیں حکومت میں لایا جائے گا، کیلیفورنیا منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کو پاکستان کا نیوکلیئر پلان رول بیک کرنے کا ٹاسک دیا، آج ہماری سرحدیں نیوکلیئر پروگرام کی وجہ سے محفوظ ہیں۔

رہنما ن لیگ نے بتایا کہ اسمبلی میں بیٹھے پی ٹی آئی کارکنوں کو نہیں معلوم کہ بانی کے تانے بانے کہاں سے ہلائے جا رہے ہیں، ہم اپنے نیوکلیئر پروگرام پر کمپرومائز نہیں کریں گے، جیسے فتنہ الخوارج کا خاتمہ کیا ایسے فتنہ سیاست کا بھی خاتمہ کریں گے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے، سب سے پہلے ریاست ہے پھر سیاست، بندوق کی نالی پر ریاست کسی صورت مذاکرات نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کو پلاننگ کے تحت حملے کئے گئے، اسلام آباد میں رینجرز کے اہلکاروں کو شہید کیا گیا، خیبرپختونخوا کے وسائل کے ساتھ اسلام آباد پر حملہ کیا گیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے