اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سپیکر قومی اسمبلی نے ایک بار پھر مذاکرات کو ہی مسائل کا حل قرار دیدیا

19 Dec 2024
19 Dec 2024

(لاہور نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک مرتبہ پھر مذاکرات کو ہی مسائل کا حل قرار دیدیا۔

سپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کم بولنا اور درگزر کرنا سپیکرز کیلئے لازم ہے، کسی ممبر کیساتھ بات کو الجھاؤ میں مت لے کر جائیں، سپیکر اور جج بہت ذمہ داری کا کام ہے، اس کی پکڑ بھی بہت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور سپیکر اتنے راز ہیں اگر کہیں کہہ دوں تو بعض ممبران کو آئندہ ٹکٹ تک نہ ملے مگر یہ راز ہمارے سینے میں دفن ہیں، ہم پر ذمہ داری زیادہ ہے، ایم این ایز کیساتھ سابق ممبران کیلئے بھی ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اداروں کو مستحکم بنانا ہے ، ہمیں ماحول کو بہتر، ٹھنڈا رکھنا اور راستہ بنانا ہے، ہمیں مل جل کر تلخیوں کو کم کرنا ہو گا، مذاکرات، مذاکرات اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، مذاکرات کے حل سے ہی جمہوریت آگے بڑھے گی اور مستحکم ہو گی۔

سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ مسائل ہمیشہ بیٹھ کر اور مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں، ضروری نہیں ہے کہ ہر مسئلہ حل ہو جائے یا ہر شرط مانی جائے ، ہمیں ایک دوسرے کو عزت دینی ہے، اسی طرح ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے